Headlines

    مولانا طارق جمیل نے ایسی سروسز کا آغاز کر دیا کہ لوگوں کا دل جیت لیا۔

    حال میں ہی مولانا طارق جمیل کی طرف سے کپڑے کا برانڈ لانچ کیا گیا، جس میں لوگوں نے انہیں سراہا بھی اور ان پر تنقید بھی کی۔

     

     

    لیکن اب مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن نے ایمبولینسز بھی منگوالی ہیں، جس کی باقاعدہ سروس ک آغاز بھی کردینگے۔ جبکہ اس کے ساتھ ہی فاؤنڈیشن کی طرف سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا، جن کے تعاون سے یہ ایمبولینسز منگوائی گئی تاکہ ضرورت مندوں کو ضرورت کے وقت یہ سہولت دی جا سکے۔

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ جب مولانا طارق جمیل کی طرف سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا گیا تو لوگوں نے اس پر کافی تنقید کی، مگر بات صرف یہی ختم نہیں ہوئی لوگوں نے ان کی برانڈ سے مختلف چیزوں کی قیمتیں پوچھ کر تنقید کرنا بھی شروع کر دیا کہ معمولی سی چیز بہت مہنگی قیمت میں بیچی جا رہی ہے۔

     

     

    اس کے بعد ایک اور بات بھی مولانا سے متعلق مشہور کی گئی کہ مولانا کی برانڈ پر نارا جو کہ شلوار میں ڈالتے ہیں وہ بھی 500 روپے کا بیچا جا رہا ہیں، جبکہ یہ خبر ہی جھوٹی تھی کیونکہ انکی برانڈ کوئی ایسی چیز نہیں بیچتی ہے۔

     

     

    مولانا نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ برانڈ فاؤنڈیشن کے اخراجات چلانے کی لانچ کی ہیں کیونکہ وہ زکوۃ اور خیرات وغیرہ نہیں لیتے۔