ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے 34 سالہ اداکار سْشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی جس پر شوبز سے تعلق رکھنے والے تمام افراد غمزدہ ہیں۔سْشانت سنگھ راجپوت نے بے حد محنت اور لگن سے بالی وڈ میں اپنا نام بنایا اور انہوں نے پی کے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ اور چھچھورے جیسی فلموں میں کردار ادا کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سْشانت سنگھ کی جانب سے ہاتھ سے لکھی 50 خواہشات کی ہاتھ سے شیئر کی گئی تھی جو ان کی خود کشی ے بعد وائرل ہو رہی ہے۔شْشانت سنگھ نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 50 خواہشات کی فہرست مداحوں سے شیئر کی تھی جنہیں وہ پورا کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو بھارتی پولیس نے اداکار کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے لاش ہسپتال بھیج دی تھی اور اب ہسپتال انتظامیہ نے سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اْن کی موت واقع ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ اداکار کی لاش سے کچھ نمونے فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھی لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔یاد رہے کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو اداکار کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے اور اْن کے قریبی دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ اداکار ذہنی تنائہو کا شکار تھے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اْن کے ڈپریشن کی وجہ کیا تھی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More