کویت سٹی( آن لا ئن) کویتی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران11,921 غیر ملکیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے آبائی ملک بھجوا دیا گیا ہے جن میں بھارتی، بنگلہ دیشی اور مصری سرفہرست ہیں۔ مملکت میں کورونا کے زیادہ تر غیر ملکی مریض انہی تین ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے 12ہزار کے لگ بھگ غیر ملکیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔غیر ملکیوں کی بڑی گنتی کو واپس بھجوانے کا مقصد مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز کے دوران بھارت کے لیے 35 پروازیں روانہ ہوئیں، اس کے علاہ مصر، تْرکی،بنگلہ دیش، قطر اور ایران کے لیے بھی پروازیں روانہ کی گئیں۔ کویت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا تھا۔کویتی باشندوں کی جانب سے مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تارکین وطن خصوصاً بھارتیوں اور بنگلہ دیشیوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر ملکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔جس کے بعدکویتی مملکت نے غیر ملکی تارکین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More