جس دل میں رحم ہوتا ہے اس میں خدا ہوتا ہے، حرا مانی

کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کیوں کسی کے چلے جانے کے بعد ہمیں اُس کی قدر ہوتی ہے اور جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اہمیت نہیں دیتے۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کوئی چلا جاتا ہے تو پھر اُس کی قدر ہوتی ہے؟ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اُس کی اچھائی اور خوشی سے ہمیں خوشی نہیں ہوتی؟ اور جب وہ اپنی خوشیاں بتا رہا ہوتا ہے تو ہم اُس کو اس کی ہنسی سے جانچ رہے ہوتے ہیں۔
میرے پاس تم ہو میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم کیوں اتنے ظالم، جھوٹے اور خود غرض ہو گئے ہیں، کیوں ہم اپنے آگے کسی کی کامیابی کو قبول نہیں کرتے۔ اور دوسروں کی جدوجہد کو آسان اور اپنی چھوٹی سی کاوش کو بڑا سمجھتے ہیں۔ ہم اپنی زندگی سے باہر کب آئیں گے؟۔
اداکارہ حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ صرف خود کو ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے رحم رکھیں اپنے دل میں کیوں کہ جس کے دل میں رحم ہوتا ہے اس کے دل میں خدا ہوتا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago