عاصمہ شیرازی بھی حامد میر کے لئے میدان میں آگئی، آرمی کو کھڑی کھڑی سنا دی

    گزشتہ ہفتہ سے ملک میں صحافیوں کو لے کر عجیب اور متازعہ قسم کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ جس میں تمام صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لیکن سب سے زیادہ نمایاں صحافی بن کر حامد میر سامنے آیا کیونکہ انہوں نے براہ راست آرمی پر تنقید کی۔

     

    حامد میر کے اس عمل پر، حکومت کی طرف سے اس کے جیو کے شو کیپٹل ٹاک پر پابندی لگا دی گئی، جس پر لوگوں نے حکومت کے اس عمل کو سراہا لیکن صحافیوں کو یہ نا خوشگوار گزرا۔

    Advertisement

     

    اسی پر، خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ اگر حامد میر کو جیو سے پروگرام کرنے پر روکا گیا تو اس سے مضبوط آرمی اور حکومت پر مزید انگلیاں اٹھیں گی اور ان کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔

     

    Advertisement

    جبکہ جیو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جیو نیوز اپنی پوزیشن واضح کرے بصورت دیگر سب صحافی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہو جائینگے۔

     

    تجزیہ نگار کے مطابق، یہ سوچ سمجھ سے بالا تر ہے، جو آج کل کے صحافیوں میں جنم لے رہی ہے، جس میں سچ اور جھوٹ کا تعین کئے بغیر ہی سب ایک طرف ہی چل پڑے ہیں۔

    Advertisement