تما م خبروں کا ڈراپ سین : سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا ؟ بڑے حقائق سے پردہ اٹھا دیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا اج تیسرا دن ہے اور آج ان کی بھابھی بھی بھارت کے شہر بہار میں انتقال کر گئیں کیونکہ وہ سشانت کے دنیا سے چلے جانے کی خبر برداشت کرنے سے قاصر تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز اس کی موت کی خبر سن کر انہوں نے کھانا چھوڑ دیا تھا۔ دوسری جانب یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سشانت نے گذشتہ سات ماہ میں بالی ووڈ کے قریب پانچ سے سات فلموں کے کنٹریکٹ کھوئے ، جس کی وجہ سے لوگ بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے لوگوں کو سشانت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں،کیون کی سشانت سنگھ سے فلموں کے کنٹریکٹ واپس لے لیے گئے تھے اور ان کے پاس انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے نہیں تھا۔سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جس وجہ سے بھارتی ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کو تنقید کا سامنا ہے،انہی سب وجوہات کی بنا پر سشانت سنگھ ڈپریشن میں چلے گئے جس پر اداکارہ کنگنا رناوت پھٹ پڑیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری پر آواز بلند کرنے والی نڈر اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی وجہ فلم انڈسٹری میں ہونے والی اقرباء پروری کو قرار دے دیا۔گزشتہ روز 34 سالہ اداکار سشانت سنگگ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی تھی جب کہ ان کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کرارہے تھے۔ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارت میں ڈپریشن پر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے جب کہ پولیس اداکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔سشانت کی خودکشی کے حوالے سے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سشانت کی موت نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، لیکن کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جن کا دماغ کمزور ہوتا ہے وہ ڈپریشن میں آکر خودکشی کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سشانت سنگھ پوزیشن ہولڈر تھے اور اسکالر شپ بھی لی تھی تو ان کا دماغ کیسے کمزور ہوسکتا ہے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ سشانت اپنی آخری پوسٹوں اور انٹرویوز میں لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ میری فلمیں دیکھو، میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے، مجھے انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا اور انڈسٹری مجھے اپنا ہی نہیں رہی۔انڈسٹری کے رویے پر کنگنا نے مزید کہا کہ آنجہانی اداکار کو ڈیبیو فلم پر بھی کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا، ’کیدرناتھ‘، ’دھونی‘ اور ’چھچھوڑے‘ جیسی فلموں پر بھی نہیں سراہا گیا بلکہ ’گلی بوائے‘ جیسی واہیات فلم کو سارے ایوارڈ مل جاتے ہیں لیکن ’چھچھوڑے‘ جیسی بہترین فلم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملتا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago