پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اکثر اپنے منفرد انداز اور رویے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
ایسا ہی واقعہ کل رات پیش آیا جب وہ ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دے رہی تھی کہ اچانک وہ اپنے حریف ایم این اے قادر مندوکھیل جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہیں، ان کے ساتھ الجھ پڑی اور ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
تاہم ویڈیوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور شو سے وابسطہ لوگ بھی ان کی طرف بڑھے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے نا صرف ہاتھ چلایا بلکہ زبان کا بھی خوب استعمال کرتے ہوئے ایم این کو برے القاب سے پکارا اور انہے کہا “کتے کے بچے”۔
جبکہ فردوس عاشق اعوان کو ان کے اس رویے سے روکنے کے لئے خاتون سٹاف بھی ان کی طرف بڑھا اور فردوس عاشق اعوان کو پکڑا تاکہ ان کی کی اس جاہلانہ حرکت سے روکا جا سکے۔