وزیراعظم کا پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں حالیہ پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول بحران پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پٹرولیم ڈویژن پر عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیا جس سے بحران پیدا ہوا۔
وزیراعظم نے اوگرا کو رپورٹ میں ذمہ دار قرار دی جانے والی آئل کمپنیوں اور افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago