جب سے عمران خان نے ریحام خان کو اپنے نکاح سے نکالا ہے، تب سے ہی ریحام خان عمران خان سمیت ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔
جب سے عمران خان نے ریحام خان کو اپنے نکاح سے نکالا ہے، تب سے ہی ریحام خان عمران خان سمیت ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔
اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ریحام خان نے بیانیہ جاری کیا کہ عمران خان کو اب شرم آنی چاہئے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ محمد آصف کے کیسز میں عدالتی فیصلوں نے تحریک انصاف کے احتساب کے نام پر بد ترین انتقام کو مکمل ایکسپوز کر کے رکھ دیا ہے۔
ریحام کا کہنا ہے کہ اگر تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو ان فیصلوں کے بعد احتساب کا نام لیتے ہوئے بھی شرماتے۔