پاکستان آرمی نے چائنہ کی عوامی لیبریشن آرمی کی 94ویں سالگرہ کے موقعہ پر جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی، جس کے چیف گیسٹ پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ اس تقریب میں، پاکستان میں موجودہ چائنہ کے سفیر اور چائنی دفاعی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی پوری دنیا میں منفرد ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے بدلتے رجحانات کی وجہ سے پاکستان اور چائنہ کی دوستی خطہ میں امن کے لئے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف نے مزید کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی نا کبھی ماضی میں مشکلات سے گھبرائی تھی اور نا ہی مستقبل میں پیچھے ہٹے گی۔ جبکہ پاکستان آرمی اور چائنہ آرمی کے لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور دونوں ملکوں کی افواج مشترکہ مفادات کے لئے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہینگی۔
دوسری دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اس طرح کی تقریب منعقد کرنے سے چائنہ سے دوستی میں اور پختگی آئی اور پوری دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ ان ملکوں کی دوستی نایاب ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More