چینی فوجیوں نے فائرنگ کرنے کی بجائے ہاتھوں سے بھارتی فوجیوں کی پٹائی کیوں کی؟ وہ حقائق سامنے آ گئے جس کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) تبت میں ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول )پر چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ڈنڈوں اور پتھروں سے جھڑپوں کی گاہے خبریں آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایسی ہی ایک جھڑپ ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس جھڑپ میں چینی فوج ے کیل لگے لوہے کے راڈ اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔ ا سے لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال آتا ہے کہ ایل اے سی پر چینی اور بھارتی افواج اسلحے کی بجائے ڈنڈوں اور پتھروں سے ہی کیوں لڑتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کا جواب دے دیا ہے۔اخبار کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان کئی معاہدے ہیں جن کے تحت دونوں ممالک کی افواج ایل اے سی پر ہتھیاروں کا استعمال نہیں کر سکتیں۔ مثال کے طور پر 1996ءمیں ہونے والے ایک معاہدے میں تحریر کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوج ایل اے سی کے 2کلومیٹر کے علاقے میں فائر نہیں کھول سکتی یا بلاسٹ آپریشنز نہیں کر سکتی۔ انہی معاہدوں کے تحت دونوں ملکوں کی افواج نے ایل اے سی پر جانے کے لیے کچھ ایس او پیز بنا رکھے ہیں، جن کے تحت فوجی یا تو اسلحہ پیچھے رکھ کر ایل اے سی پر جاتے ہیں یا ان لوڈڈ رائفلیں ان کی پشت پر رہتی ہیں اور وہ فائر نہیں کرتے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 20فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوجی قیادت ان ایس اوپیز میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago