بریکنگ نیوز: اللہ کے گھر ایک دفعہ پھر سے شاد باد:مکہ مکرمہ کی 3 ماہ سے بند تمام مساجدکھولنے کا اعلان کردیا گیا

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کھولنے کی خوش خبری سُنا دی گئی۔ گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی 1560 مساجد 21 جون سے عوام کے لیے کھُل جائیں گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مکہ معظمہ کی بند کی گئی تمام مساجد کو اتوار کی نماز فجر سے احتیاطی تدابیرکے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کی 1560 مساجد کو اتوار سے نماز کے لیے کھول دیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مکہ معظمہ کی مساجد میں با جماعت نماز کی اجازت دیے جانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تاکید گئی ہے۔مساجد میں آنے والے شہری مسجد میں کسی ایک جگہ ہی نماز ادا کریں گے۔تمام نمازی گھر سے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں گے۔ دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ اور نمازیوں کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے گا۔مساجد میں نمازیوں کی آمد سے قبل ان کی صفائی اور دیگر انتظامات کے لیے مساجد کی انتظامیہ کے علاوہ رضا کار بھی معاونت کریں گے۔ نمازیوں کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے وزارت صحت اور وزارت مذہبی امور کے حکام مل کرکام کریں گے۔مکہ معظمہ کی العزیزیہ کالونی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابراہیم ملی نے ایک بیان میں کہا کہ مکہ معظمہ کی تمام مساجد کو نمازیوں کے استقبال کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ مساجد میں نمازیوں کی سماجی دوری کو یقینی بنانے کے اہتمام کے ساتھ دیگر ضروری اقدامات اور ہدایات پرعمل درآمد کرانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے 8 شوال سے مکہ معظمہ کے سوا مملکت کے دیگر شہروں میں مساجد کو احتیاطی تدابیر کے تحت عبادت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم مکہ معظمہ کی مساجد میں 29 شوال بہ روز اتوار سے تمام مساجد کو کھولا جا رہا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago