Headlines

    کرونا وائرس: سرکاری ملازمین کے لیے ایس او پیز جاری۔۔۔!!!اب دفتر کتنے دن اور کتنے گھنٹوں کے لیے جانا ہو گا؟ اعلامیہ جاری ، قوم خوشی سے نہال

    کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سرکاری ملازمین کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے جس کے تحت ملازمین کو پندرہ روز دفتر میں حاضر ہونا ہوگا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیے جس کے تحت دفاتر میں افرادی قوت کو کم کرنے کے لیے ملازمین کی حاضری کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری دفاتر میں افرادی قوت کم کرنے کے لیے ملازمین کو محدود تعداد میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ملازمین کو پندرہ روز دفتر آکر کام کرنا ہوگا جبکہ مہینے کے بقیہ 15 دن وہ گھر سے بیٹھ کر ہی دفتری امور انجام دیں گے۔دفاتر آنے والے ملازمین کو سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا، ماسک لگانا ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دائمی مرض میں مبتلاملازمین گھر میں رہ کرفرائض انجام دیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری دفاترمیں تمام ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔سندھ سیکریٹریٹ آنے والوں کو مرکزی گیٹ پر روکا جائے گا اور سیکریٹریٹ آنے کی ٹھوس وجوہات پر صرف متعلقہ دفتر تک جانے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر افسران قرنطینہ کی وجہ سے چھٹی لینا چاہیں گے تو انہیں اپنی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے،تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات کار جاری کرے گا اور خصوصی اوقات کار پروازوں میں مسافروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہوں گے۔کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس بندش کے دوران پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ریلیف آپریشن جاری رکھا۔غیرملکی ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں بھی پاکستانیوں کو وطن واپسی لائیں تاہم ان ایئرلائنز کے عملے کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔