Headlines

    وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی، میں بار بار ان کیساتھ ۔

    اداکارہ عفت عمر کے بیان نے پاکستانیوں کو آگ بگولا کر دیا ۔۔۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نہایت سینئر اور پسند کیے جانے والے اداکار نعمان اعجاز کے بعد اب اداکارہ عفت عمر کی متنازعہ بیان کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس نے ہنگامہ سا برپا کر دیاہے اور صارفین سیخ پا دکھائی دے رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطاگق سوشل میڈیا پر اداکارہ عفت عمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہاہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ”اداکار راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔“ کلپ میں دیکھا جا سکتاہے کہ عفت عمر کے اس

     

     

    Advertisement

    بیان پر پروگرام میں موجود مہمان قہقہے لگا رہے ہیں ۔عفت عمر کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو می ٹو مہم کی حامی رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہاں تک کہ جب معروف مصنف خلیل الرحمان نے می ٹو مہم کے خلاف بیان دیا تھا تو عفت عمر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

     

    Advertisement

     

    مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ۔

    Advertisement