طب ایک پرانا علم ہے جس میںاسلام کے آنے کے بعد حیرت انگیز طور پر ترقی ہوئی اور اس میںایسی اشیاء کا اضافہ کیا گیا جو کہ آج کل کے میڈیکل سانس میںکثرت سے استعمال ہوتے ہیں ،اگرچہ اب قحط الرجال ہے لیکن تاریخ طب سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ ایسے لوگ ابھی بھی ہیں جن کی وجہ سے یہ فن پھیل رہا ہے۔
’’ہندوستان کے نامور اطبا‘‘ ایک مشہور کتاب ہے جس میں مشہور ہندوستانی اطباء کے عجیب و غریب واقعات لکھے ہوئے ہیںان میںایک نابینا حکیم کا بھی ذکر ہے جو مریض کی نبض سے تمام حالات جان لیتے اور یہ بھی بتا سکتے تھے کہ نبض مرد کی ہے یا عورت کی ، مریض بچہ ہے یا بڑی عمر کا اور حکیم صاحب ساتھ ساتھ ہر ایک کو تفصیلی حالت بتا رہے ہیں۔
مجھے حیرانگی ہوئی کہ حکیم صاحب نے کسی سے بھی اس کی حالت کا نہیں پوچھا خود ہی ہر بیمار کی مفصل کیفیت نبض دیکھ کر بتا دی اور ہر بیمار نے تصدیق کی کہ بیشک یہی حال ہے.