کھیل

ماں نے گھر کاسودا لینے کےلیے بھیجابیٹا دلہن لےآیا پھر ماں نے کیا کیا

بھارت میں صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپس پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا۔

 

 

Advertisement

خاتون نے کہا ”میں نے آج اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی۔میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں”۔

 

 

Advertisement

اسی دوران دولہے 26 سالہ گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے 2 ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں کیونکہ سویتا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرائے کا گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔

 

 

Advertisement

صاحب آباد پولیس نے اس گھریلو تنازعے کا حل نکالتے ہوئے دہلی میں کرائے کے مکان کے مالک سے بات کی اور انہیں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑے کو مکان میں رہنے دے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago