کھیل

گھر کے باہر جوتوں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں۔۔۔لڑکیوں کے رشتے کیوں مسترد ہوتے ہیں مسز خان نے بتائے راز

شادی آج بھی ہمارے معاشرے کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے مائیں پریشان اور باپ بھی کہیں نا کہیں نڈھال نظر آتے ہیں۔۔۔ لڑکیوں کی عمریں جہاں تیس سے نکلتی ہیں تو ماں باپ کے اندر ان کی عمر نکل جانے کا خوف تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔۔۔مسز خان سالوں سے میچ میکنگ کا کام کر رہی ہیں اور اکثر مارننگ شوز یا دیگر شوز میں ان غلطیوں کی نشاندہی کرتی رہیں جس کی وجہ سے عموماً لڑکے والے انکار کر کرکے چلے جاتے ہیں۔
گندگی سے بھرپور گھر
مسز خان کا کہنا ہے کہ ایسا کئی بار ہوا کہ میں کسی لڑکی کے رشتے کے لئے ایک بہت اچھے گھرانے کو لے کر گئی اور لڑکے کی والدہ نے دروازے کی چوکھٹ سے ہی اندازہ لگا لیا کہ اندر رہنے والی کتنی بد سلیقہ ہے۔۔۔ جب معلوم ہے کہ گھر میں رشتہ آرہا ہے تو کم سے کم گھر کے باہر پڑے جوتے تو سلیقے سے رکھ دو، جھاڑو لگا کر کچرا سامنے سے ہٹا دو ، لیکن نہیں انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ ہم سے کیا غلطیاں ہو رہی ہیں ، لیکن یہ شکوہ ہے کہ لڑکے والوں کے دماغ اونچے ہوگئے ہیں۔۔۔یاد رکھئے لڑکے کی ماں صرف ڈرائنگ روم میں نہیں بیٹھے گی، بہانے سے غسل خانہ تک کا سفر بھی کر سکتی ہے تو وہاں کی صفائی بھی بہت اہم ہے۔۔۔ صرف ڈرائنگ روم چمکا کر باقی کمرے بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔۔۔گھر کو صاف رکھیں گی تو دیکھنے والے کو بھی لگے گا کہ لڑکی کم سے کم صفائی پسند ہے
صرف منہ چمکانے سے کیا ہوگا
مسز خان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں رشتہ آتے وقت منہ کی لیپا پوتی کرکے بیٹھ جاتی ہیں لیکن نا تو پیر صاف رکھتی ہیں نا ہاتھ ۔۔ صرف منہ چمکانے سے تو لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بہت اچھی پڑھی لکھی بچی کے گھر رشتہ لے کر گئی اور لڑکے والے بھی بہت اچھے تھے۔۔۔ مجھے یقین تھا کہ سب کچھ صحیح ہوجائے گا لیکن لڑکے کی ماں نے کہا کہ لڑکی اپنی صفائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔ہاتھ اور پیر اتنے گندے تھے کہ منہ کی چمک بھی ماند پڑگئی تھی۔۔لڑکیاں اپنی صفائی کا خیال رکھیں چاہے رشتہ کا معاملہ ہو یا نا ہو۔۔۔
چائے پیش کرنے کی تمیز نہیں
مسز خان کا کہنا ہے کہ کوئی پڑوسی بھی گھر میں آتا ہے تو اس کے آگے چائے کے ساتھ بسکٹ یا چپس رکھ دیئے جاتے ہیں۔۔۔لیکن رشتہ آرہا ہے تو خالی چائے یا دو بغیر برف کی کولڈ ڈرنک کے گلاس رکھ دیتی ہیں ۔۔۔اس بچت سے یا اس انداز سے رشتہ دیکھنے والوں کا کیا نقصان، صرف لڑکی کے اندر مہمانداری کی کمی کا اندازہ ہوجاتا ہے

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

1 week ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

1 week ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago