شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا بڑا اعلان، مداحوں میں پرجوشی کا عالم، آگے آگے دیکھے ہوتا ہے کیا۔۔۔

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔

     

     

    Advertisement

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان متعدد بار بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں، سہانا کا یہ شوق بہت جلد پورا بھی ہونے والا ہے کیوں کہ معروف ہدایت کار زویا اختر اپنے نئے پراجیکٹ میں سہانا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کارہ زویا اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کررہی ہیں جو کہ عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ ہے، ناول کی کہانی نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کی حیثیت میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔

     

    سہانا خان اس سے قبل شارٹ فلمز میں جلوہ گرہوچکی ہیں تاہم زویا اختر کی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جب کہ شاہ رخ خان نے ابھی اسکرپٹ کے لیے ہاں کرنی ہے، اگر یہ فلم سہانا خان کو مل جاتی ہے تو یہ ان کا شوبز کی دنیا میں باقاعدہ پہلا قدم ہوگا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement