اہم خبریں

ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی ہے پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی

ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی ہے پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی اور صارفین کی رسائی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی ہے اور اتھارٹی قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 23 اگست کو ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق ہونے والے سماعت کے حوالے سے میڈیا کے ایک حلقے میں چلنے والی خبر کی وضاحت کی جاتی ہے۔بیان میں

کہا گیا کہ پی ٹی اے اس مخصوص خبر کی وضاحت کرتی ہے جو میڈیا میں درست انداز میں بیان نہیں کی گئی۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے کے وکیل سے غلط بیان منسوب کیا گیا کہ پراکسیز کے ذریعے ٹاک ٹک تک 99 فیصد رسائی ہے۔وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ
ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ٹیکنالوجی کے ذرائع سے صارفین کی ایک قلیل تعداد کی رسائی خارج از امکان قرار نہیں دی جاسکتی۔کہا گیا کہ سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے کے کردار کے

حوالے سے میڈیا میں چلنے والابیان بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago