چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہ
اس تحریر میں چہرے کو خوبصورت بنانے کا وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے جو کہ ان لوگوں کے لئے ہے جو خوبصورت ہونا چاہتے ہیں جو اپنے چہرے کو حسین بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ کو کسی کریم کی ضرورت نہیں ہے صرف اور صرف اللہ کا ایک نام پڑھنا ہے ۔یہ اللہ پاک کا ایک صفاتی نے ہے اور اس کا وظیفہ بہت ہی مجرب و اکسیر ہے۔آپ کا چہرہ اتنا خوبصورت ہوجائے گا اتنا نورانی ہوجائے گا کہ آپ ہمیں دعائیں دیں گے ۔یہ وظیفہ چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے کیاجاتا ہے۔اس وظیفہ کی برکت سےچہرے پر قدرتی نور پیدا ہوجاتا ہے۔ ایک نورانی چمک آجاتی ہے ۔اس عمل کو مرد حضرات اور عورتیں دونوں کرسکتے ہیں اگر آپ یہ چاہتے ہیں۔
کہ آپ کا چہرہ حسین خوبصورت اور دلکش ہو تو آپ اس عمل کو بتائے گئے طریقے سے کریئے اس عمل کو کرنے کا فائدہ خود آپ اپنی آنکھوں سے دیکھئے ۔ آپ کو اللہ کا یہ نام یَاکَرِیمُ پڑھنا ہے ۔آپ کو اللہ کا یہ نام رات کو سونے سے پہلے پڑھنا ہے سب سے پہلے آپ کو تین بار درود شریف پڑھنا ہے درود شریف چاہیں تو نماز والا پڑھ لیجئے ورنہ جو بھی آپ کو یاد ہو وہی پڑھ لیجئے۔تین دفعہ درود شریف پڑھنے کے بعد اللہ کا یہ نام یَاکَرِیمُ کو اکیس مرتبہ پڑھ لینا ہے ۔اکیس بار یہ اسم پڑھنے کے بعد وہی درود شریف پڑھیئے جو آپ نے اول میں پڑھا تھا۔اس عمل کو باوضو ہو کر کیجئے اور جس جگہ یہ عمل کریں اس جگہ کا پاک ہونا بھی لازمی ہے ۔
یہ سب پڑھ لینے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک ماردینے کے بعد اپنے چہرے پر اچھے طریقے سے پھیر لیجئے یہاں آپ کا عمل پوراہوگیا اس عمل کو روزانہ چالیس دن تک سوتے وقت کرتے رہنا ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو اس عمل کو اپنا معمول بنا لیجئے۔اوربغیر دنوں کو متعین کئے اس عمل کو کرتے رہئے ۔انشاء اللہ آپ کا چہرہ انتہائی حسین ہوگا ۔اورآپ کے چہرے سے نور چھلکے گا۔لوگ آپ سے آپ کی خوبصورتی کو جاننے کا راز معلوم کرنے کی کوشش کریں گے ۔اور آپ کو بھی چاہئے کہ کھلے دل کے ساتھ انہیں حقیقت حال سے آگاہ فرمائیے۔ یاد رہے کہ وظائف و اعمال کے اثر کا تعلق آپ کے اعمال سے بھی ہے ۔
آپ گ ن اہ وں سے بچتے رہئے اور اپنے اوپرفرض کئے گئے اعمال و افعال کو لازمی ادا کیجئے۔اپنی نمازوں کا دھیان رکھئے اور تمام لوگوں کے حقوق ادا کرتے رہئے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More