”ٹماٹر کے ذریعے بننے والے اس نسخے پر عمل کریں“

ٹماٹر جلد کی ٹون کو بہتر کرنے اور چہرے کو نکھارنے کے لئے انتہائی مفید ہے ساتھ ہی یہ چہرے کی رنگت کو بھی اجاگر کردیتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ فیئر بھی کرتی ہے۔اسی طرح اگر ٹماٹر کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر چہرے پر اپلائی کیا جائے تو اس سے جلد کے ڈیڈ سیلز، ایکنی، پمپلز اور نشانات کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔آج ہم آپ کو ٹماٹر استعمال کرنے کے وہ منفرد طریقے بتانے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ نشانات اور پمپلز وغیرہ سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ٹماٹر کا فیس ماسک جلد کی چمک کے لئے آپ کو ماسک بنانے کے جو چیزیں درکار ہوں گی وہ یہ ہیں۔ کچھ ٹماٹر لیں اور ان کو میش کرلیں اس کے بعد اس میں تھوڑا دلیا اور دہی ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں، آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔

ماسک کی تیاری کے بعد آپ اسے چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ 20 منٹ پورے ہونے کے بعد اسے دھولیں نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔ یہ ماسک آپ کے سورج سے متاثرہ چہرے کو چمکدار اور فیئر کردے گا۔آپ سن ٹین سے متاثرہ چہرے کے لئے ٹماٹر اور لیموں کا رس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔کچھ ٹماٹر کاٹیں اس میں لیموں کا رس ملائیں پھر اسے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور پھر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر دھونے سے پہلے کچھ پانی لیں اور اسے چہرے پر اچھی طرح مساج کرلیں اور دھولیں۔اسی طرح اگر آپ بلیک ہیڈز کا علاج تلاش کررہے ہیں تو وہ بھی جانیئے، تھوڑی سی ملتانی مٹی لیں اور اس میں ٹماٹر کا رس شامل کریں پھر اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ 15 منٹ تک لگائے رکھنے کے بعد ذرا سا پانی لیں اور اچھی طرح مساج کریں اور پھر اسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔

ٹماٹر کے ذریعے چہرے کی صفائی:اس کے لئے آپ کو صرف دو اجزاء درکار ہوں گے، ایک ٹماٹر اور دوسرا چینی۔ ایک ٹماٹر کو کاٹیں اور اس پر ایک چائے کا چمچ چینی ڈال دیں جب وہ گھُل جائے تو اس سے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ایسا کرنے سے آپ کی اسکن کے ڈیڈ سیلز غائب ہوجائیں گے اور جلد صاف ستھری ہوجائے گی۔ ٹماٹر کے ذزیعے چہرے کی جھریاں مٹانااس کے لئے آپ کو 3 اجزاء ٹماٹر، لیموں اور روئی درکار ہوں گے۔ چائے کے چمچ ٹماٹر اور 2 ہی چائے کے چمچ لیموں کا جوس لیں اس کو اپنے چہرے پر ایک روئی کے ذریعے مساج کریں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago