خاتون 3 مہینے تک نوکریوں کی درخواست جمع کرواتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی، پھر اپنی سی وی غور سے پڑھی تو اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ۔
خاتون 3 مہینے تک نوکریوں کی درخواست جمع کرواتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی، پھر اپنی سی وی غور سے پڑھی تو اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ۔
اعتماد نیوز ڈیسک: امریکہ میں ایک لڑکی 3ماہ تک نوکری کے لیے جگہ جگہ سی وی دیتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی ، پھر جب لڑکی اوراس کے بوائے فرینڈ نے اس کی سی وی غور سے پڑھی تو نام کی جگہ ایسے الفاظ لکھتے تھے کہ اس غلطی پر وہ شرم سے پانی پانی ہو گئی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی کے بوائے فرینڈ نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’ری ایڈٹ‘ پر سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میری گرل فرینڈ اپنے جاب پر تھی جب اس نے مجھے فون کرکے اپنے کمپیوٹر میں موجود اپنی سی وی کو نئی فائل کے طور پر محفوظ کرنے اور اسے بھیجنے کو کہا۔ لڑکا لکھتا ہے۔
”میں نے اس کی سی وی کو اپنے لیپ ٹاپ میں منتقل کیا اور پھر وہیں سے اس کو بھیج دی۔ اس دوران میرے لیپ ٹاپ کے ’آٹو کوریکشن‘ کے فیچر نے سی وی پر اس کا نام ہی تبدیل کر ڈالا۔ اس فیچر نے اس کے اصل نام کی بجائے ’پروفائل یوزر نیم‘ لکھ دیا جو کہ پرنسز بانانا حامک تھا۔
جب تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسے کہیں سے کال نہ آئی تو ہم نے سی وی کو غور سے دیکھا تو یہ غلطی پکڑی گئی۔ میری گرل فرینڈنے سی وی کو دوسری بار غور سے نہ پڑھا، جس کی وجہ سے اس کے نئی نوکری کے امکانات ختم ہو کر رہ گئے۔ “