شرمیلا فاروقی نے اقرار عزیز کو اس کے خاوند کی تصویر شئیر کرنے پر سنا دی، نیا معاملہ۔۔

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاستدان شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اقراء عزیز کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ اس میں فخرکرنے کی کوئی بات نہیں۔

     

     

    Advertisement

    اقراء نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بیٹے کے کپڑے تبدیل کررہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    بچے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر خوشی کااظہار کرنے والی اقراء نے کیپشن میں لکھا ‘کام پر جانے سے پہلے پیمپر اور کپڑے تبدیل کرنے کا سیشن’، اداکارہ نے بتایا تھا کہ یاسر نے پہلی بار کبیرکے کپڑے تبدیل کیے ہیں اور مجھے ان پرفخر ہے۔

     

     

    Advertisement

    یاسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقراء نے مزید لکھا تھا، آپ نے زندگی کے اس نئے مرحلے میں میری بہت مدد کی ہے۔ ڈائپرتبدل کرنے سے لے کر میرے آرام کےدوران اسے سنبھالتے ہوئے اور مجھے ناشتہ بنا کر دیتے ہوئے’۔

     

     

    Advertisement

    یاسرحسین نے جواب میں پُرمزاح انداز میں لکھا کہ اگر انہیں یہ تصویر کھینچنے کاعلم ہوتا تو کوئی اچھا پوز ہی بنا لیتے۔

     

     

    Advertisement

    شرمیلا نے لکھا، ‘مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہرکام کررہا ہے لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔ تمام اچھے شوہر اپنے بچوں کیلئے ایسا کرتے ہیں ۔ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے، ڈائپرتبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں۔ اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے پری اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے ‘۔

     

     

    Advertisement

    پی پی رہنما نے اس تبصرے سے واضح کیا کہ بچے کی ذمہ داریاں بانٹنا والدین کا کام ہے لیکن جب باپ بچے کے بنیادی کاموں میں ماں کی مدد کرے تو کیسے اس بات کو غیرمعمولی سمجھا جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    بیٹے کی پیدائش کے بعد سے یاسراکثر اس حوالے سے بات کرتے نظرآتے ہیں کہ ماؤں کے لیے اپنے بچوں کی پرورش کرنا کتنا مشکل ہے اوریہ بات غلط ہے کہ ان کی پرورش کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جائیں۔

     

     

    Advertisement

    اٹھائیس دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر اوراقراء کے یہاں 23 جولائی 2021کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔