بین الاقوامی

افغان طالبان نے چائنہ کو نئی پیش کش کر دی، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی۔۔

اعتماد نیوز ڈیسک: سی پیک کیلئے افغان سرزمین دستیاب ہےافغان طالبان نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے پاکستان سے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

Advertisement

کیونکہ اس سے تاجروں اور مریضوں سمیت عام افغانوں کو مسائل درپیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض کے حالیہ دورہ کابل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’اس سکیورٹی وفد نے ملاقاتوں میں افغان جیلوں سے بھاگے ہوئے قیدیوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا کہ سرحد کھولنے سے وہ اسے پار کرسکتے ہیں، تاہم ہم نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

 

 

Advertisement

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہو جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے ان کے شکر گزار ہیں۔

 

 

Advertisement

پاکستانی وفد نے ہم سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی۔پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے۔ ترجمان طالبان نے کہا، ‘چین نے ہمیں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان عالمی برادری سے تجارتی تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔ چین کی اقتصادی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ کاسا منصوبے میں طالبان کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

 

Advertisement

سی پیک میں حصہ دار بننے کے خواہاں ہیں۔ چاہتے ہیں اقتصادی منصوبوں میں شراکت دار بنیں۔ سی پیک کے لیے افغان سرزمین دستیاب ہے، حالات سازگار ہیں۔ چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago