بین الاقوامی

افغانستان پر امریکہ کی پابندی کی وجہ سے، پاکستان کا بڑا فیصلہ، پوری دنیا دیکھتی رہ گئی، دوستی کی نئی مثال قائم

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر روک رکھے ہیں، جس سے افغانستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے پاکستان نے افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

Advertisement

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں مختلف شعبوں میں پاکستان سے ماہر افرادی قوت بھی بھیجی جاسکتی ہے۔

 

 

Advertisement

تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت مثبت فیصلے کررہی ہے۔

 

 

Advertisement

تاجروں کے مطابق وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پھل، سبزیوں، گوشت اور ڈیری مصنوعات کی تجارت پاکستانی کرنسی میں کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے، جس کے تحت ان اشیاء کی افغانستان ترسیل جاری ہے اور حکومت اب مقامی کر نسی میں تجارت کا دائرہ بڑھانا چاہتی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک آن لائن اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ملک کے تمام چیمبرز نمائندوں نے شرکت کی۔

 

 

Advertisement

تاجروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقامی کرنسی میں تجارت کی فہرست میں مزید آئٹمز شامل کرنے، بارٹر سسٹم یعنی اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت اور ایڈوانس میں برآمدات کی رقم جمع کرنے کیلئے کیش کاؤنٹر کی سہولت برقرار رکھنے کیلئے تاجروں سے آراء لی گئیں۔

 

 

Advertisement

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں پہلے بھی پاکستانی روپے میں تجارت ہوتی رہی ہے لیکن اس ٹریڈ کو قانونی تحفظ نہیں تھا، جس کی وجہ سے تاجروں کو ریفنڈ نہیں ملتا تھا، توقع ہے کہ حکومت مقامی کرنسی میں تجارت کو قانونی درآمد و برآمد کی حیثیت دی گی۔

 

 

Advertisement

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی حجم 11-2010ء میں 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو کم ہوتے ہوتے ایک ارب ڈالر سے بھی نیچے آگیا تھا، گزشتہ سال قدرے بہتری آئی اور 1.2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہوئی، جس میں افغانستان سے 40 سے 45 کروڑ ڈالر کی امپورٹ جبکہ تقریباً 60کروڑ ڈالر کی پاکستان سے ایکسپورٹ شامل ہے۔

 

 

Advertisement

ان کے مطابق دونوں ممالک کی حکومتیں تجارت کو بڑھانے والی پالسیاں وضع کریں تو اس کا حجم کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔

 

 

Advertisement

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مقامی کرنسی میں تجارت سے امریکی ڈالر کی طلب میں کمی آئے گی، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور مقامی کرنسیاں مضبوط ہوں گی۔

 

 

Advertisement

ملک بوستان کے مطابق افغانستان کی کوئی خاص پیداوار تو نہیں البتہ وہاں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں، چین تانبے، جپسم اور دیگر معدنیات کا بڑا خریدار ہے، پاک افغان تاجر معدنیات برآمدات کے ذریعے اپنے ممالک کو معاشی طور پر مستحکم کرسکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

سرحد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر شاہد حسین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ڈالر کی کمی کا بڑ ا مسئلہ ہے، پاکستانی حکومت کا پاکستانی روپے میں افغانستان سے تجارت سے افغانستان کو سہارا ملے گا لیکن چونکہ دونوں ممالک میں تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں ہے اس لئے پاکستانی روپے میں تجارت سے پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

 

 

Advertisement

شاہد حسین نے دونوں حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو جتنی آسانیاں دی جائیں گی تجارت بڑھے گا اور معاشی استحکام پیدا ہوگا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago