پشاور (آن لائن) خیبر پختونخواحکومت نے کرونا وائرس کے شدیدخطرات کے باعث صوبے بھر میں عید الضحیٰ پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائیگی ۔ غیر قانونی منڈیوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کی جائیگی ۔ صوبے میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہو ئے صورتحال پر حکومتی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میںکرونا وائرس کے حوالے سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں مویشی منڈیوں میں صورتحال ابتر ہے ۔ جبکہ بعض شہریوں نے قبل از خریداری بھی شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں سمیت قانونی مویشی منڈیوں پربھی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی گئی ہے ۔ مال مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے خدشات ہیں۔