پاکستان کے سینئر اینکر پرسن سید اقرار الحسن اپنے پروگرام کے ذریعے ٹی وی اسکرین کی زینت بنتے ہی ہیں ساتھ ہی ساتھ ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا ہوا ہے جس میں مختلف طرز کی ویڈیوز تیار کر کے اپنے فالوورز کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ اقرار الحسن کے یوٹیوب پر فالوورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اقرار الحسن کا وزن اب پہلے سے بہت زیادہ گھٹ چکا ہے۔ انہوں نے اپنا وزن گھٹانے کے لیے کئی حربے آزمائے تب جاکر وہ اتن سلم اور اسمارٹ ہوئے ہیں۔لیکن ان کے مداح یقیناً یہ جاننے کے لیے کوشاں ہوں گے کہ انہوں نے اتنی تیزی سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے تفصیل کے ساتھ اپنے منفرد تجزیانہ انداز میں وزن کے ساتھ لڑنے کی داستان سنائی۔اقرار الحسن نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ میں آج آپ لوگوں کے ساتھ اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز شئیر کرنے جا رہا ہوں اور وہ وزن سے متعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ سے ہزاروں لوگ پوچھ چکے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیالیکن میں ٹال مٹول کر دیتا تھا۔
ویڈیو کی شروعات میں ان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے حوالے سے کہاویسے تو آپ لوگوں نے باہر دیواروں پر لکھے اشتہارات دیکھے ہوں گے کہ اس اس طریقے سے وزن کم کریں ، اس کے علاوہ مختلف اقسام کی مصنوعات مارکیٹ میں موجود ہوتی ہیں۔
صحافی اقرار الحسن نے بتایا کہ میں رمضان المبارک کی آمد سے 3 ماہ قبل اپنے وزن میں کمی لانا شروع کرر دیتا ہوں۔ اور رمضان ہی وہ میرا راز ہے جس سے میرا وزن ہر سال کم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان میں ہر وقت ٹیلی وژن کی اسکرین پر دکھائی دینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں ڈائٹنگ پر آجاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں میرا وزن 92 کلوگرام سے بھی زیادہ ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے اپنی چند پرانی تصاویر بھی دکھائیں جن میں وہ کافی موٹے دکھائی دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا وزن اب 72 کلوگرام ہوچکا ہے یعنی بیس کلو وزن گھٹایا ہے۔
معروف صحافی نے بتایا کہ ایک دن اداکار عدنان صدیقی ان کے گھر آئے تو ان سے میں نے پوچھا کہ مجھے وزن کم کرنے کا طریقہ بتائیں کیونکہ آپ اس عمر میں بھی چست ہیں۔عدنان صدیقی نے انہیں بتایا کہ ایک عدد پھلکا (روٹی کی ایک قسم) پکائیں اور اس کی اوپر کی پرت کو الگ کر سالن کے ساتھ استعمال کریں۔ کے علاوہ اقرار الحسن نے ایک اور منفرد طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ چالیس منٹ کی چہل قدمی اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More