اعتماد نیوز ڈیسک: محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ میرے بارے میں بْری خبریں لگا رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیے۔
انہوں نے کہا کہ کئی سال تک ابھی اللّٰہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے دل جلا سکوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اگرایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا بتانا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔