ڈاکٹر عبدالقدیر اپنے بارے میں خبر سن کر، خود منظر عام پر آگئے،

اعتماد نیوز ڈیسک: محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ میرے بارے میں بْری خبریں لگا رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کئی سال تک ابھی اللّٰہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے دل جلا سکوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اگرایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا بتانا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

Advertisement

یہ ایک انتہائی ہی گھٹیا حرکت تھی جو کسی نے کی، جس میں جھوٹی خبر رات گئے چلائی گئی اور لوگوں کو پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور ان کے اہل و عیال کو بھی دکھ پہنچایا گیا۔

Advertisement

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں