اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا رہے اور گہرے رنگ کا پیشاب آئے تو

دل کی بیماریوں اور کینسر کے بعد جگر کی بیماری اس وقت دنیا میں موت کا سب سے بڑا سبب ہے لیکن اس کی علامات اتنی سادہ ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں اور بالآخر پتہ تب چلتا ہے جب بیماری لاعلاج مرحلے میں داخل ہو چکی ہوتی ہے.

 

 

Advertisement

 

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا ہواور پیشاب گہرے رنگ کا آ رہا ہو تو ان علامات کو قطعی طور پر نظرانداز مت کریں کیونکہ یہ جگر کی خطرناک بیماریوں کی بڑی علامات میں سے ہیں.

 

Advertisement

 

ان بیماریوں میں استسقائے شکمی(پیٹ میں پانی بھرنا)و دیگر شامل ہیں. ماہرین کے مطابق جگر کی بیماریوں کی دیگر علامات میں مسلسل تھکاوٹ رہنا، پیٹ میں درد ہونا، بھوک ختم ہو جاتا، جلد کی رنگت زرد پڑ جانا اور قے آناشامل ہیں. ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر لیا جائے اور جگر کی کسی بیماری کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا قطعی علاج ممکن ہوتا ہے.

 

Advertisement

 

پیٹ میں پانی بھرنے کی بیماری پروٹینز اور دیگر اجزاءکے عدم توازن سے پیدا ہوتی ہے. یہ عدم توازن بافتوں میں مائع مواد جمع ہونے کا باعث بنتا ہے اور انجام کار جگر کام چھوڑ دیتا ہے.“

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago