Headlines

    پنشن کیلئے ماں کی لاش کو ایک سال تک چھپانے والا شخص گرفتار،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

    اعتماد نیوز ڈیسک: ویانا(این این آئی)یورپی ملک آسٹریا میں ایک شخص نے اپنی ماں کی حنوط شدہ لاش ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھا تاکہ اس کے پینشن کی رقومات کو حاصل کرتا رہے۔

     

     

    Advertisement

    میڈیارپوٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مغربی ٹیرول نامی خطے سے تعلق رکھنے والی ڈیمینشیا کی شکار 89 سالہ خاتون کا انتقال جون 2020 میں قدرتی وجوہات کے باعث ہوگیا تھا۔اس کے 66 سالہ بیٹے نے لاش کو تہہ خانے میں رکھا اور بو دبانے کے لیے آئس پیکس اور پٹیوں کا سہارا لیا۔

     

     

    Advertisement

     

    پولیس کا ماننا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران اس شخص نے 50 ہزار یورو ماں کی پینشن کی مد میں حاصل کی۔یہ فراڈ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک نئے پوسٹ مین نے پینشن کی رقم خاتون کو دیکھے بغیر دینے سے انکار کردیا۔اس کے نتیجے میں تفتیش شروع ہوئی اور یہ انکشاف ہوا۔

     

    Advertisement

     

    مقامی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی ماں کوکیٹ لیٹرسے ڈھانپ رکھا تھا جس کے نتیجے میں لاش حنوط ہوگئی اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں تھا اور اس نے بتایا کہ اگر وہ ماں کی موت کے بارے میں رپورٹ کرتا تو پینشن کی رقم ملنا بند ہوجاتی ۔

     

    Advertisement

     

    ملزم کا کہنا تھا کہ اس پاس ماں کی تدفین کے اخراجات بھی نہیں تھے۔ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کو کہا تھا کہ ماں ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس سے ملنے کا فائدہ نہیں کیونکہ وہ کسی کو شناخت نہیں کرسکتی۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement