لاہور: جعلی چیک دینے کے معاملے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
ایکسپریس کے مطابق کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ عائشہ ثنا گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے نام پر مختلف لوگوں سے دو کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئی ہیں اور اُن کے حوالے سے کسی کو بھی علم نہیں۔
متاثرہ شہری محمد علی معین کی طرف سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی اور جعلی چیک دیئے جانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لیے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے بعد ازاں وہ میرے پیسے لے کر فرار ہوگئیں تاہم اب پولیس کی جانب سے عائشہ ثنا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی کا اداکارہ کے حوالے سے سے کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں عائشہ ثنا تفتیش میں شامل نہیں ہو رہیں اس لیے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذبیدہ آپا نے گرمیوں میں باہر نکلنے کی وجہ سے ہونے والے کالے رنگ اور… Read More
گوشت کھانے کی وجہ سے آپ کو بدہضمی ہو رہی ہے؟ آپ نے پورا بکرا… Read More
عامر خان نے اتنے غور سے عمران خان کی کیا بات سُنی، پرانی ویڈیو منظر… Read More
آجکل ماں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ ان کے بچے کا سر گول بنے… Read More
آپ کو بیٹھے بیٹھے کیا تکلیف ہیں؟ جاوید احمد غامدی نے ثنایہ مرزا کے بارے… Read More
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، جس… Read More