حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم مراسلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو ارسال کیا ہے۔ محکمہ صحت نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو مراسلہ بھیجا ہے ، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے ۔
محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق تمام بینک اور پوسٹ آفیسز جصرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں سے خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے ۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سے متعلق ایس او پیز کیلئے بھی خط لکھا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا،
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والےہوٹلز میں رہائش اور کھانا نہیں کھاسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کی سم بند کرنے کی بھی تجویز دی تھی ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More