جانیئے ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ تین کھجوریں کھانے کے وہ فوائد جو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی حاصل نہیں ہو سکتے

کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔

 

 

Advertisement

کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔

 

 

Advertisement

اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔

 

 

Advertisement

رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اس لیے افطاری کے وقت ایسی مکمل کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

 

 

Advertisement

• کھجور کے حیرت انگیز فوائد

• کمزور جسم کو طاقتور بنائیں

جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔

Advertisement

• امراضِ قلب میں مفید

کھجور امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

• کولیسٹرول گھٹائے

Advertisement

کھجور فیٹ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہوتی یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

 

 

Advertisement

کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں، کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔

 

 

Advertisement

• گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے فوائد

 

اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 کھجور کھائی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بےحد فائدے مند ہے، کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago