اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مد میں 38 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    لاہور، اعتماد نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور کے میگا پراجیکٹ ”اورنج لائن ٹرین”منصوبے میں 38 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب کی حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جو 131صفحات پر مشتمل ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    محکمہ آڈٹ کی انسپیکشن آڈٹ رپورٹ میں منصوبے کے پہلے والیم میں مختلف مدعات میں مختلف شرعا سے 38 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جو متعلقہ ٹھیکے دار کو دی گئی 3 ارب روپے کی اضافی رقم کی عدم ریکوری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی غیر ملکی بینک سے معاہدے کی دستاویزات کی عدم فراہمی منصوبے کے اخراجات کے حوالے سے رپورٹ کی عدم فراہمی، فنانشنل مینجمنٹ میں 12 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیاں، منصوبے میں 70 کروڑ روپے مالیت کی ہیرا پھیری تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سمیت دیگر مداعات شامل ہیں۔ رپورٹ میں مذکورہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

     

    Advertisement