کابل ائیرپورٹ پر رہ جانے والے کتوں کو نیا گھر مل گیا

    کابل(این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر امریکی افواج اور ان کے اتحادیوں کے انخلا کے دوران رہ جانے والے تربیت یافتہ کتوں کو ائیرپورٹ پر ہی ایک عارضی ٹریننگ سنٹر میں نیا گھر اور نئے مالک مل گئے ۔

     

     

    Advertisement

    میڈیارپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کتے کابل ائیرپورٹ کے امریکی فوج کے زیر استعمال حصے میں پائے گئے تھیمگر امریکیوں سمیت کسی نے ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سیکیورٹی کمپنی کے ایک ملازم ھواد عزیزی کے مطابق جیسے ہی انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ امریکی فوجی روانہ ہوگئے ہیں وہ ان کتوں کو تلاش کرنے ائیرپورٹ پر آگئے۔انہیں ائیرپورٹ میں 30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقیمیں سے پائے گئے تھے اور باقی ماندہ افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔

     

     

    Advertisement

    ان تمام کتوں کی اب سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں دو کنٹینروں سے بنائے گئے عارضی دفتر میں رکھا گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے 30 اگست کو افغانستان سے تمام امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افراتفری کے عالم میں امریکی اور ان کے اتحادی افواج اور افغانستان میں موجود امریکی معاون افغان باشندے کابل ائیرپورٹ سے انخلا کو پورا کیا گیا۔

     

     

    Advertisement

     

    امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی جانوروں کے حقوق کی امریکی تنظیم پی ای ٹی اے نے بیان جاری کیا کہ امریکی فورسز 60 دھماکا خیز مواد سونگھنے والے کتے اور 60 دیگر کتے افغانستان میں چھوڑ گئے ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    گروپ نے افغان صدر جو بائیڈن سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیں اور خبردار کیا کہ ان کتوں کو گرمی میں کھانے اور پانی کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے جس میں وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے فوری طور پر اس امر کی تردید کی گئی کہ امریکی فوجی اپنے کتے ائیرپورٹ پر چھوڑ گئے ۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق ہم غلط رپورٹس کی تصحیح کرتے چلیں کہ امریکی فوج نے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر کسی کتے کو نہیں چھوڑا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement