اہم خبریں

کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ، شہری شدید گرمی سے تڑپ اٹھے

کراچی، اعتماد نیوزڈیسک: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کودرجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دبائو کے پھیلائو کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ24گھنٹوں میں کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں بادل بن سکتے ہیں اوربوندا باندی کاامکان ہے ۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں جمعہ کی صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔

Recent Posts

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

3 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago