اہم خبریں

کیلے کا جوس پینے کے 10 حیرت انگیز فوائد

اسلا م آباد، اعتماد نیوز ڈیسک: کیلے کو سیب اور آم جیسے پھلوں کے درجے میں شمار نہیں کیا جاتا ہے تاہم صحت بخش ہونے کے زاویے سے یہ زیادہ مقبول ہے اس لیے کہ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

 

 

Advertisement

اگرچہ غذائی ماہرین تیار جوس پینے کی ہدایت نہیں کرتے اس لیے کہ اس میں گلوکوز کی بلند شرح پائی جاتی ہے۔ کے فوڈ کے مطابق تاہم گھر میں تیار کیا جانے والا کیلے کا تازہ شیک 10 ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ ان کو جاننے کے بعد آپ اسے روزانہ پینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کے مطابق یہ دس فوائد مندرجہ ذیل ہیں :کیا آپ نے کبھی کھلاڑیوں کو آرام کے وقفے کے دوران کیلا کھاتے ہوئے ملاحظہ کیا ؟

 

 

Advertisement

اس کا عمومی سبب یہ ہے کہ کیلے میں توانائی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلے کا شیک پینے سے بھی آپ کے جسم کو فوری توانائی حاصل ہوتی ہے اس لیے کہ یہ گلوکوز ، فرکٹوز ، سیکروز اور مالٹوز پر مشتمل ہوتا ہے جو تمام کے تمام توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔کیلا ریشے پر مشتمل ہوتا ہے جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ کیلے کا شیک پینے سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔کیلے کے اندرقابل حل ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

 

 

Advertisement

اس کے علاوہ یہ خون میں خراب کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔باقاعدگی کے ساتھ کیلا کھانے سے فالج کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے.کیلا ان خلیوں کو سرگرم کرتا ہے جو انسانی معدے کے اطراف جھلی بناتے ہیں۔ اس طرح معدے کے تیزابوں سے حفاظت کے لیے پردہ تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح کیلے سے ان جراثیم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے جو معدے کے السر کا سبب بنتے ہیں۔

 

 

Advertisement

ناشتے میں کیلے کا شیک پینے سے انسانوں بالخصوص بچوں کی یادداشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی بڑی مقدار ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔کیلا میں وٹامنB اور C کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔ لہذا کیلے کا شیک انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں بھی مدد کرتا ہے۔کیلے میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا شیک قولون (بڑی آنت) میں پائے جانے والے فائدہ مند جرثومے کی تخلیق میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

 

Advertisement

 

یہ جرثومہ کیلشیئم جیسے غذائی مواد کو جسم کے اندر جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔کیلے کو Tryptophan amino acid کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی واسطے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

Advertisement

 

کیلے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ گردے کی صحت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم گردے پر نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی گردے اپنا کام سہولت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔صحت کے لیے انتہائی مفید کیلے کا شیک تیار کرنے کے لیے دو عدد کیلوں کو لے کر 120 ملی لیٹر دودھ میں ملائیں اور پھر اس مرکب میں ایک بڑا چمچہ شہد کا ملائیں۔ ذائقے کی تبدیلی کے لیے اس میں ونیلا یا دار چینی کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago