ہر مہینے چھ لاکھ کمالیتا ہوں۔۔۔ 16 سال کی عمر میں یہ بچہ کیا کام کرکے لاکھوں روپے کما رہا ہے؟ جانیں وہ راز جو ہر کوئی جاننا چاہے

    عمر کم ہے لیکن حوصلہ آسمانوں پر۔۔۔ پاکستان کا ایسا ہونہار بچہ جو ایمازون پر بزنس کرکے ماہانہ لاکھوں کما رہا ہے۔ جانیں سلمان غوری سے ایمازون پر کامیاب کاروبار کرنے کے طریقے۔

     

     

    Advertisement

    سلمان غوری کا انوکھا کارنامہ

    میزبان کے سوال کے جواب میں سلمان غوری نے بتایا کہ پاکستان سے وہ پہلے تھے جس نے کسی کی پراڈکٹ کو ایمازون پر لانچ کروایا۔ لیکن سب سے انوکھی بات اس میں یہ تھی کہ وہ عمر میں بہت چھوٹے ہیں اس وجہ سے انھیں کافی شہرت ملی۔

     

    Advertisement

     

    عمر کم تھی لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے

    کم عمری میں باقاعدہ کام کرنے کے دوران جس مشکل کا سامنا سلمان کو کرنا پڑا اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ان کے کلائنٹس چھوٹا بچہ سمجھ کر انھیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے اور ویڈیو کال پر چہرہ دیکھ کر ہی غائب ہوجاتے تھے لیکن سلمان غوری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور محنت کرتے رہے جس کی وجہ سے اب وہ ایک ایجنسی کے مالک ہیں اور ایک وقت میں بارہ کلائنٹس کو دیکھتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    ایمازون پر مقابلہ سخت ہے

    Advertisement

    سلمان نے بتایا کہ ایمازون پر آپ اپنی مرضی سے کچھ نہیں بیچ سکتے کیونکہ مقابلہ بہت سخت ہے اگر کوئی عام جوتے بنانے والا جوتے بیچنا چاہے گا تو اس کا مقابلہ ایڈیڈاس اور نائکے جیسے بڑے اداروں سے ہوگا اس لئے مسلسل محنت اور وہ چیزیں بیچیں جو ڈیمانڈ میں ہو۔

     

     

    Advertisement

    نوجوانوں کو پیغام

    اپنے مستقبل کے حوالے سے سلمان نے کہا کہ وہ ایک گاڑی لینا چاہتے ہیں اور مستقبل میں اپنی پراڈکٹ کمپنی ایمازون پر لانچ کرنا چاہتے ہیں انھوں نے نوجوانوں کو یہی پروگرام دیا کہ اپنے کام پر فوکس کریں اور والدین پر توجہ دیں باقی چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی مل جاتی ہیں۔

     

    Advertisement