اہم خبریں

شوگر ہونے کی 10 پہلی خاموش نشانیاں


0شوگر کا شکار ہونے کی صورت میں کچھ ابتدائی علامات ایسی ہوتی ہیں جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنا چیک اپ کروا کر پرہیز اور علاج شروع کر دینا چاہئے تا کہ شوگر کی شکایت ہونی کی صورت میں اس کے برے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے ۔شوگر کی پہلی بہت اہم نشانی بتائی جارہی ہیں۔

 

 

Advertisement

کیونکہ شوگر دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہو ا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہاجائے تو غلط نہ ہوگا یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر شوگر ٹائیپ 2 کے 25 فیصد افراد کو اس وقت علم ہوتا ہے جب یہ بیماری بہت نقصان کر چکی ہوتی ہے۔جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ہماری باڈی خوراک میں موجود نشاستے کو شوگر میں تبدیل کردیتی ہے۔

 

 

Advertisement

جس کے بعد ہمارے لبلبے سے پیدا ہونے والی انسولین ہارمون اس شوگر کو ہمارے خلیوں میں جذب کر دیتی ہے جس سے ہمارے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے شوگر کا مرض تب لاحق ہوتا ہے جب ہمارا لبلبہ انسولین مناسب مقدار میں پیدا نہیں کرتا یا انسولین اپنا کام نہیں کرتی تو شوگر ہمارے خلیوں میں جذب نہیں ہوپاتی اور خون میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

 

 

Advertisement

جس سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے اب بات کرتے ہیں شوگر کی ابتدائی علامات کی ۔باربار پیشاب آنا جب جسم میں شوگر کی مقدار بڑھاجاتی ہے تو جسم اسے پیشاب کے راستے باہر نکالنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں بار بار پیشاب آتا ہے خاص طور پر رات کو ایک یا دو بار ٹوائلٹ کا رخ کرنا معمول کی بات بن جاتی ہے۔

 

 

Advertisement

تاہم یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے اور آپ کی نیند پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں معمول سے زیادہ پیاس لگنا بہت زیادہ پیشاب آنے کی صورت میں پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے لیکن یاد رکھیں پیاس کی صورت میں کولڈ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات سے اپنی پیاس کو بجھانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے خون میں شوگر کی مقدار میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

 

 

Advertisement

جسمانی وزن میں کمی :جسمانی وزن میں اضافہ شوگر کے لئے خطرے کی علامت قرار دی جاتی ہے تاہم وزن میں اچانک کمی آنا بھی شوگر کی علامت سمجھی جاتی ہے ماہرین کے مطابق اس کی دووجوہات ہوسکتی ہیں پہلی پیشاب زیادہ آنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی دوسری شوگر میں موجود توانائی یا کیلوریز کا جسم میں جذب نہ ہونا جسم میں بلڈ شوگر میں اضافہ اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

 

 

Advertisement

جس کے نتیجے میں آپ کے پیروں میں جھنجھناہٹ یا سن ہونے کا احساس معمول سے زیادہ ہونے لگتا ہے جو کہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے زخموں یا خراشوں کا دیر سے بھرنا زخموں کو جلد بھرنے میں مدد کرنے والا بلڈ شوگرلیول بڑھنے کی صورت میں ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر پاتا جس کے نتیجے میں زخم یا خراشیں دیر سے مندمل ہوتی ہیں۔

 

 

Advertisement

اس کو بھی ذیابیطس کی ایک بڑی علامت سمجھا جاتا ہے ۔نظر میں دھندلاہٹ ۔مثانہ کا انفیکشن ۔پیشاب میں شکر کی زیادہ مقدار بیکٹیریا کی افزائش نسل کا باعث بنتی ہے ۔مزاج کا بدلنا یا چڑچڑا پن،تھکاوٹ ،اردگرد کچھ بھی اچھا نہ لگنا ہر وقت سوتے رہنے کی خواہش وغیرہ۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago