صرف وقتی طور پر حجاب پہننا درست نہیں تھا ۔۔ اقرار الحسن کا کرن ناز کے حجاب پہننے پر تنقید

    گزشتہ چند دنوں سے پاکستان میں حجاب کا موضوع ہر جانب زیر بحث ہے جس کے بارے میں ہر فرد اپنی مختلف رائے پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر کرن ناز نے اپنے پروگرام کے دوران حجاب زیب تن کر لیا تھا کیونکہ ان کا موضوع بھی حجاب سے متعلق ہی تھا۔

     

     

    Advertisement

    سوشل میڈیا پر کرن ناز کے حجاب کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں صارفین نے بھرپور سراہا اور تاحال سراہا جا رہا ہے۔ دراصل کرن ناز نے ڈاکٹر پرویز ہوڈبوائے کے لڑکیوں کے حجاب کرنے پر ابنارمل قرار دینے کے متنازعہ بیان پر جواب دیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    اب حجاب سے متعلق معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں حجاب پر بات کی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اقرار الحسن نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں سب سے پہلے ڈاکٹر پرویز ہوڈبوائے اور اینکر کرن ناز کے مابین ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالی بعد ازاں انہوں نے کہا کہ کرن ناز کے بیان پر لوگوں کو نے تحسین بھی کی اور تنقید بھی۔

     

     

    Advertisement

    اقرار کا کہنا تھا کہ میرا نقطہء نظر اس حوالےسے بہت سادہ ہے اور وہ یہ کہ ہمیں کسی کو لے کر اندازہ اور فیصلہ نہیں لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی بغیر پردے والی خاتون اور پردہ کرنے والی خاتون کو بد کردار کہنا چاہیے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہ کرن ناز صاحبہ نے بالکل خلوص نیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرن ناز ان خواتین کے ساتھ کھڑی ہوئی جو حجاب کے حق میں کھڑی ہیں جو حجاب کو درست مانتی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اقرار الحسن نے کہا کہ میری رائے اس حوالے سے یہ ہے کہ ایسے موضوعات بڑی سنجیدگی کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اقرار الحسن نے کہا کہ مجھے اس پورے واقعے سے ایک غیر سنجیدگی کی بو آئی میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کرن ناز کے حوالے سے کہا میری بہن کو نقاب پہننے کی عادت نہیں تھی کیونکہ وہ پروگرام کے دوران کافی بے سکونی محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کرن ناز کی جانب سے وقتی طور پر حجاب پہننے کے حق میں اظہار یکجہتی کیا گیا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ عمل درست ہے تو آپ اسی عمل کو ہمیشہ کے لیے اپنا لیں۔

     

     

    Advertisement