سرسوں کا تیل جِلد کی خوب صورت اور حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔یہ تیل سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جِلد کی درستی میں مدد کرتا اور جِلد پر موجود داغ دھبوں کو صاف کرکے اسے قدرتی نکھار بخشتا ہے ۔سرسوں کے تیل میں حیاتینھ (وٹامن ای) کی خصوصیات بہت وافر مقدار میں ہوتی ہیں ۔جِلد کی اوپری سطح پر سرسوں کا تیل لگانے سے آپ کی جِلد سورج کی بنفشی شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔ سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج جِلد کو تروتازہ ،جوان وصاف ستھرا کردیتا ہے۔
اور خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں معاونت کرتا ہے ۔یہ نہ صرف جِلدی تعدیہ (انفیکشن)ختم کرنے میں نہایت مفید ہے ،بلکہ جِلد کی سوزش وجلن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔اس کے علاوہ زخموں کو بھی بہت تیزی سے مند مل کرتا ہے ۔سرد موسم میں اکثر ہونٹوں کی جِلد خشک ہوجاتی ہے،جس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے ۔
سرسوں کا تیل پھٹے ہوئے ہونتوں کو اچھا کرنے کا بہترین علاج ہے ،لیکن اسے پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نہیں لگائیں بلکہ رات کو سونے سے پہلے ناف میں دو تین قطرے ڈال کر سوجائیں اور یہ عمل روزانہ کریں ۔اس سے آپ جوان نظر آئیں گے اور آپ کی عمر کم نظر آئے گی ۔جلد میں نکھار آ جائے گا ۔ سرسوں کا تیل حیاتین اور معدنیات (منرلز)کا مجموعہ ہے ۔اس میں کثیر مقدار میں بیٹا کیروٹین ہوتی ہے ۔بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔یہ بالوں کے لیے نہایت مفید حیاتین قرار دی جاتی ہے ۔سرسوں کے تیل میں فولاد ،چربیلا تیزاب (فیٹی ایسڈ)،کیلسےئم اور میگنیز ےئم جیسی اہم معدنیات پائی جاتی ہے ،جو بالوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔
سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔یہ گنج پن کو ختم کرنے میں نہایت موٴثر ٹانک کا کام سر انجام دیتا ہے اور خشک وبے رونق بالوں کو چمک دمک وتروتازگی عطا کرتا ہے ۔یہ تیل سر کی جِلد میں تعدیے کے باعث ہونے والی خارش کے خلاف مدافعت کرتا اور اس سے نجات دلاتا ہے ۔بالوں میں تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیل کو ہلکا سا گرم کرکے اُس سے پندرہ منٹ تک سر کا خوب مساج کیا جائے۔بالوں کو ڈھانپ لیں اور دوتین گھنٹے بعد سرد ھو لیں ۔یہ عمل بالوں کو ہر قسم کے جِلدی تعدیے سے بچا کر انھیں لمبا،گھنا اور خوب صورت بنا تا ہے ،جس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More