اہم خبریں

معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن دور کرنے کا آسان نسخہ

اسلام آباد (اعتماد نیوز) بدہضمی، معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنا سب کو ہی ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ زیادہ مصالحے دار کھانے، تمباکو نوشی یا الکحل، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔ معدے کی گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ صحت کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں بھی کچھ غذاؤں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ یہاں آپ ان غذاؤں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

Advertisement

 

 

دہی دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا دودھ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے، اس کے سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

 

 

ابلے ہوئے چاول معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات سامنے نہیں آتیں ماسوائے بے آرامی کے، ایسا ہونے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں اور پانی کی مقدار بڑھاتے ہیں، دہی کے ساتھ سادے چاول کھانا اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔ پودینہ پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں بھی کمی لانے کے لیے کافی ہے۔ زیادہ پانی والی غذائیں سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاؤں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھاکر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

Advertisement

 

 

زیادہ پانی زیادہ مقدار میں پانی پینا فوری طور پر معدے کی گرمی میں کمی لاسکتا ہے، پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔ ناریل کا پانی ناریل کا پانی معدے میں تیزابیت کی سطح کو معمول میں لانے میں مدد دیتا ہے جس سے معدے کی لائننگ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور حرارت کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago