شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیوں کے بارے میں بڑا بیان دے دیا!

    پاکستان کی ورلڈ کپ سکواڈ شدید تنقید کے زد میں تھی اور پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ آیا جس میں ورلڈ کپ میں سلیکٹ کھلاڑیوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا-

     

     

    Advertisement

    پاکستان کے سٹار بلے باز اور کھلاڑی شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ کی سلیکشن پر بول پڑے، ایک نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کے کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

     

     

    Advertisement

    شاہد آفریدی نے کہا میں یقینی طور پر انتخاب سے حیران ہوں۔ میں ٹیم میں دو سے تین کھلاڑیوں کی سلیکشن کو نہیں سمجھ پارہا- میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ ہم کیسے دو ناموں کو ٹیم سے باہر کر سکتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ معلومات ملی ہیں اور پی سی بی آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایک اور اسکواڈ کا اعلان کرنے کا قوی امکان ہے۔

     

     

    Advertisement

    اب ٹیم میں تبدیلیوں کی امیدیں بڑھ چکی ہیں کیونکہ بیشتر کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی فیل ہوئے ہیں اور محمد وسیم نے کہا تھا وسیم ، “خاص حالات اور غیر معمولی معاملات میں ، ہم ضرورت پڑنے پر ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔”

     

     

    Advertisement