تعلیم

تاجکستان میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے تنقیدی نظم پڑھنے والا تاجر مشکل میں پھنس گیا

اسلام آباد (اعتماد نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سامنے تاجکستان میں تنقیدی نظم پڑھنے والا تاجر مشکل میں پھنس گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی تاجر کے اشعار کو ملک کیلئےسبکی کا باعث قرار دے دیا، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس سے وضاحت طلب ۔

 

 

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے ڈاکٹر خالد امین شیخ کو تاجکستان بھیجنے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  سے وضاحت مانگ لی۔وزارت تجارت کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اشعار پڑھنے والے ڈاکٹر خالد امین شیخ کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد پاک تاجک بزنس کونسل اجلاس کے دوران ملک کی سبکی کا باعث بنے ہیں۔

 

 

Advertisement

وزارت تجارت نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائےکہ ڈاکٹر خالد کو پاک تاجک بزنس کونسل کے اجلاس کے لیے کس نے منتخب کیا،ڈاکٹر خالد کو اجلاس کے لیے منتخب کرنے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے ؟ وضاحت کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد نے اجلاس میں نجی یونیورسٹی کے جھنڈے بھی میز پر رکھے ہوئے تھے ۔

 

 

Advertisement

 

دوسری جانب اس حوالے سے صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہی منسٹری آف کامرس کامراسلہ موصول ہوا ہے،مراسلے کا جواب آئندہ ہفتے میں دے دیں گے، شاعری کرنے والے خالد امین شیخ باقاعدہ طور پر ہمارے ممبر ہیں اور ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ناصر حیات مگوں کا کہنا ہے کہ خالد امین 20 سال سے چیمبر آف کامرس کے رکن ہیں، انہوں نے تقریب میں جو کہا وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کہا۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago