ٹیکنالوجی

نواز شریف وزیراعظم ہونے کے باوجود بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وفاقی وزراء کیوں نہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے سوالات کھڑے کر دیے

اسلام آباد (اعتمادنیوزڈیسک) سابق وزیراعظم ،لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف وزیراعظم ہونے کے باوجود بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وفاقی وزراء کیوں نہیں؟

 

 

Advertisement

قانون کے برخلاف چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے، پانامہ طرز پر تحقیقات کی جائیں ۔احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نام نہاد احتساب کا عمل جاری ہے،دو سالوں میں اب تک آٹھ گواہان کا بیان ریکارڈ ہوسکا ابھی مزید 52 گواہ باقی ہیں،پنڈورہ بکس میں سات سو لوگوں کے نام آئے،انصاف کا تقاضا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف آزادانہ تحقیقات ہوں،

 

 

Advertisement

 

جب نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وزراء کیوں نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب اور حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ قانون و آئین کے برخلاف جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے حکومت بنی کمیشن بنے مگر نتیجہ صفرہے، سزا انکو ہی ملی جو نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago