سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

مانچسٹر: یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے اسمارٹ کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے لحاظ سے خود کو ٹھنڈا یا گرم رکھتا ہے۔ اگر سردی زیادہ ہو تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمیوں کی صورت میں یہ کپڑا سرد رکھ سکتا ہے۔ اس کی تیاری میں خاص گرافین استعمال کی گئی ہے۔

اس میں خاص گرافین کی بدولت حرارتی اشعاع (تھرمل ریڈی ایشن) یا تو رک جاتی ہے یا پھر باہر خارج ہوتی ہیں۔ اس سے ایک جانب خلانوردوں کے لیے خلائی لباس بنانا ممکن ہوگا تو دوسری جانب موسم کے لحاظ سے سرد یا گرم رہنے والے اسمارٹ کپڑے بھی تیار کئے جاسکیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے بالخصوص فوجیوں کے لیے ایسا لباس بنایا تھا جو ان کے جسمانی درجہ حرارت کو باہر نہیں نکلنے دیتا اور انہیں کسی انفراریڈ سینسر سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ ہمارا جسم جتنا گرم ہوتا ہے اس سے اتنی ہی انفراریڈ شعاعیں خارج ہوتی ہیں تاکہ جسم کو قدرتی طورپر ٹھنڈا رکھا جاسکے۔
لیکن اسمارٹ لباس کو سرد یا گرم رکھنے کے لیے اس میں بجلی کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح بجلی کی کمی بیشی سے لباس کو گرم یا سرد رکھا جاسکتا ہے لیکن یہ عمل گرافین کی سطح پر ہوتا ہے ناکہ کسی استری کی طرح بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ لباس کو سرد اور گرم رکھنے کے لیے بہت معمولی بجلی دینا ہوتی ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسر کوسکن کوکاباس کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کا عملی ماڈل بنایا ہے جو فوری طور پر گرم یا فوری طور پر ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ اسے مختلف ڈسپلے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب خلا میں زیرِ گردش سیٹلائٹ کو سردی یا گرمی کی دو انتہاؤں کے درمیان کام کرنا پڑتا ہے۔ یہاں بھی یہ ٹیکنالوجی سیٹلائٹ کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago