اسلام آباد (اعتمادنیوزڈیسک) سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور محمد زبیر نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں اور ویڈیو لیک ہونے پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی فیملی یہ چیزیں برداشت نہیں کرتی۔سکینڈل کے بعد میری اہلیہ کی حالت بہت خراب ہوئی ،میں یہی کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ سیاست کریں۔ آپ میری سیاست کو تہس نہس کر دیں میں برداشت کروں گا لیکن جو کچھ کیا گیا یہ میرے خاندان کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا۔
ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی۔ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیٹی کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔اگر میری واقعی ہی کوئی نازیبا ویڈیو تھی تو اس کو ریلیز کر دیتے لیکن جس طرح پیکج بنا کر ویڈیو کو اپلوڈ کیا گیا اس سے واضح تھا کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ویڈیو پیکج میں کہا گیا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ملک کے ایک انتہائی معزز بزنس مین کا نام بھی مجھ سے جوڑا گیا کہ وہ مجھے خواتین لا کر دیتا تھا تھا۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر میرا ساتھ دیا۔مریم نواز نے بھی کہا کہ آپ کی جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔اور جب مریم نواز نے کہا کہ محمدزبیر میرے ترجمان رہیں گے تو اس سے بڑھ کر میرے لئے اور کوئی بات نہیں تھی۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ خاتون صحافی غریدہ فاروقی سمیت جن خواتین کا بھی اس معاملے سے نام جوڑا گیا مجھ پر مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔محمد زبیر نے ایف آئی اے میں جانے کے سوال پر کہا کہ کیا میں اس ایف آئی اے سے رابطہ کرو ں جس کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔کیا میں تحقیقات کے لئے ان لوگوں کے پاس جاؤ جو اس سارے کام کے پیچھے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More