اہم خبریں

ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی ٗ بیٹی کا رو رو کر برا حال ہو گیا ٗ ویڈیو سکینڈل کے بعد محمد زبیر کا پہلا انٹرویو

اسلام آباد (اعتمادنیوزڈیسک) سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور محمد زبیر نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں اور ویڈیو لیک ہونے پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی فیملی یہ چیزیں برداشت نہیں کرتی۔سکینڈل کے بعد میری اہلیہ کی حالت بہت خراب ہوئی ،میں یہی کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ سیاست کریں۔ آپ میری سیاست کو تہس نہس کر دیں میں برداشت کروں گا لیکن جو کچھ کیا گیا یہ میرے خاندان کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا۔

 

 

Advertisement

ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی۔ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیٹی کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔اگر میری واقعی ہی کوئی نازیبا ویڈیو تھی تو اس کو ریلیز کر دیتے لیکن جس طرح پیکج بنا کر ویڈیو کو اپلوڈ کیا گیا اس سے واضح تھا کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ویڈیو پیکج میں کہا گیا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ملک کے ایک انتہائی معزز بزنس مین کا نام بھی مجھ سے جوڑا گیا کہ وہ مجھے خواتین لا کر دیتا تھا تھا۔

 

 

Advertisement

محمد زبیر نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر میرا ساتھ دیا۔مریم نواز نے بھی کہا کہ آپ کی جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔اور جب مریم نواز نے کہا کہ محمدزبیر میرے ترجمان رہیں گے تو اس سے بڑھ کر میرے لئے اور کوئی بات نہیں تھی۔

 

 

Advertisement

محمد زبیر نے مزید کہا کہ خاتون صحافی غریدہ فاروقی سمیت جن خواتین کا بھی اس معاملے سے نام جوڑا گیا مجھ پر مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔محمد زبیر نے ایف آئی اے میں جانے کے سوال پر کہا کہ کیا میں اس ایف آئی اے سے رابطہ کرو ں جس کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔کیا میں تحقیقات کے لئے ان لوگوں کے پاس جاؤ جو اس سارے کام کے پیچھے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

1 month ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

1 month ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

1 month ago