بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟
بھنڈی فرائی ہو یا گوشت میں پکی ہوئی، مصالحے دار ہو یا سوپ کی بنی ہوئی بچے بڑے زیادہ تر سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور ذائقہ بھی اس کا دیگر کھانوں میں منفرد ہوتا ہے۔ اب خواتین گھروں میں بھنڈی تو فوراً بنانے کے لئے تیار ہوجاتی ہیں کیونکہ یہ جلدی بن جاتی ہے پکتی بھی اچھی ہے۔
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہی بھنڈی آُپ کی صحت کے لئے کب کس طرح اور کیسے مفید ہوسکتی ہے۔۔۔؟ آج تک آپ نے یہ ضرور سنا ہوگا لیموں کو پانی میں بھگو کر استعمال کریں، لہسن کو بھگو کر استعمال کریں۔۔۔۔
مگر آج ہم آپ کو بھنڈی کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔۔۔ جان لیں ہوسکتا ہے آپ کے مسائل حل ہوجائیں۔۔۔۔
استعمال:
4 عدد بھنڈیوں کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر بھگو دیں۔ صبح نہارمنہ اٹھ کر وہ پانی پی لیں۔ اسی طرح دن میں بھگو کر چھوڑ دیں اور رات سونے سے قبل پی لیں۔
فائدہ:
اس کو پینے سے: • خواتین کو چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں گٹھنوں کا درد ضرور ہوتا ہے جو کسی بھی وجہ سے ہو لیکن روزانہ یوں بھنڈی کا بھیگا ہوا پانی پینا آپ کے اس درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• ہڈیوں کی طاقت و مضبوطی کے لئے بھی بھنڈی کا پانی مفید ہے بس آپ اس کو استعمال صحیح سے کریں۔ • دل کے امراض خواتین میں بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ کہیں نہ کہیں ذہنی تناؤ بھی ہے اس سے بچاؤ کے لئے آپ کو یہ پانی بہت فائدہ دے سکتا ہے۔
• حاملہ خواتین کو یہ سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے کیونکہ بچے کی نشوونما میں جو عناصر آپ کے لئے ضروری ہیں وہ سب بھنڈی میں شامل ہوتے ہیں۔
• وزن کم کرنے کی شکایت ہو یا شوگر، کولیسٹرول بڑھنے کی فکر اس پای کا استعمال آپ کے لئے ویٹ لوس سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
آخر کیوں۔؟
بھنڈی میں میگنیشئم، فولیٹ، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، کے ون اور اے پایا جاتا ہے جو متعلقہ امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں
نوٹ: یہ تحریر ایک تجرباتی بنیاد پر ہے اگر یہ آپ کو مناسب لگے تو استعمال کریں بصورت ڈاکٹر کی مشاورت سے استعمال کریں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More